سعودی عرب میں پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث مزید ہزاروں پاکستانی بے روزگار ہوگئے

ٹیکسی چلانے کا کام کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کا کام چھوڑ کر پاکستان واپس جانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 جنوری 2018 21:55

سعودی عرب میں پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث مزید ہزاروں پاکستانی بے روزگار ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری 2018ء) سعودی عرب میں پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث مزید ہزاروں پاکستانی بے روزگار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں جاری ویژن 2030 کے بعد مہنگائی کی نئی لہر نے بھی ہزاروں پاکستانیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ سعودی عرب میں پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث مزید ہزاروں پاکستانی بے روزگار ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ٹیکسی چلانے کا کام کرنے والے ہزاروں پاکستانی اپنا کام چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیکسی چلانے کا کام کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں نے اپنا کام چھوڑ کر پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تمام صورتحال نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کو مزید پریشانی کا شکار کر دیا ہے۔ جبکہ پاکستان میں اس باعث بے روزگاری کی شرح بڑھنے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی سالانہ اربوں ڈالرز کا زرمبالہ پاکستان بھیجواتے ہیں۔ تاہم اب سعودی عرب میں تیزی سے بے روزگار ہوتے پاکستانیوں کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔