پا کستان مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان میں وزیراعلی نواب ثناء اللہ کے خلاف جمع ہونے والی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا نے کے لئے سرگرمیاں تیز کردیں ،وفاقی وزیر سیفران کے مختلف ایم پی ایز سے رابطے

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:44

پا کستان مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان میں وزیراعلی نواب ثناء اللہ کے خلاف ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) پا کستان مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان میں وزیراعلی نواب ثناء اللہ کے خلاف جمع ہونے والی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا نے کے لئے سرگرمیاں تیز کردیں ،تفصیلا ت کے مطابق سخت سردی میں بھی بلوچستان کا سیا سی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے ہفتے کو مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ء وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کوئٹہ پہنچ گئے وہ ایئر پورٹ سے سیدھا سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے انکی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ذرائع کے مطابق عبدالقادر بلوچ وزیراعلی سیکر ٹریٹ پہنچے جہاں مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا اجلاس بعد وفاقی وزیر نے مختلف ایم پی ایز او ر سیاسی رہنمائوں کے ساتھ رابطے کئے اور آف دی ریکارڈ ملاقاتیں بھی کی گئی ہیں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا نے کے لئے حتمی کوششیں شروع کردی ہیں

متعلقہ عنوان :