Live Updates

یکم جنوری کو عمران خان کا موبائل فون پورا دن بند رہا

میرے ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کی خبریں درست ہیں: عارف نظامی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 جنوری 2018 21:27

یکم جنوری کو عمران خان کا موبائل فون پورا دن بند رہا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری 2018ء) عارف نظامی کا کہنا ہے کہ میرے ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کی خبریں درست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کے حوالے سے معروف اور سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری کو عمران خان کا موبائل فون پورا دن بند رہا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ عمران خان یکم جنوری کو لاہور میں بشری بی بی کے گھر پر موجود تھے۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ میرے ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کی خبریں درست ہیں۔ تاہم تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے اس کی تردید کی جا رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات