وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گیس پمپنگ سٹیشن کے افتتاح کیلئے صادق آباد پہنچ گئے

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:31

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گیس پمپنگ سٹیشن کے افتتاح کیلئے صادق آباد ..
رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ کو رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے مقام پر گیس پمپنگ سٹیشن کے افتتاح کیلئے یہاں پہنچ گئے۔ یہ منصوبہ ملک بھر میں گیس انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبے کا حصہ ہے جو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے میں 1044 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر ایس این جی پی ایل اور 425 کلومیٹر پائپ لائن ایس ایس جی سی کی طرف سے تعمیر شامل ہے ۔ گیس انفراسٹرکچر کی شمولیت کے ساتھ استعمال کیلئے دستیاب گیس کا حجم 1200 ملین مکعب فٹ یومیہ سے بڑھ کر دوگنا یعنی 2400 ملین مکعب فٹ یومیہ ہو جائے گا۔ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کے ذریعے پاور پلانٹس ، انڈسٹریز، کاروباری اور گھریلو صارفین کو گیس کی ترسیل میں مسلسل اضافہ ہوگا۔