ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی، آئی ایس پی آر

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:15

ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی، آئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کے سلسلہ میں ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مستونگ میں ایک کارروائی کے دوران مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ،جن میں سنائپر رائفلز،گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد شامل تھا، جسے ایک بڑی دہشت گرد کارروائی کیلئے غاروں میں چھپا رکھا تھا۔