ختم نبوتؐ میرے ایمان کا بنیادی جزو ہے،ختم نبوت ؐ پر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے، قادیانی کافر ہیں،رانا ثنا ء اللہ

علماء کرا م کا پنجاب کی ترقی کے حوالے سے وزیراعلی کے اقدامات کو زبردست خراج تحسین

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:09

ختم نبوتؐ میرے ایمان کا بنیادی جزو ہے،ختم نبوت ؐ پر ایمان نہ رکھنے والا ..
لاہور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ایوان وزیراعلی میں علماء کنونشن منعقد ہوا ، جس میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور ملک بھر سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جیدعلماء کرام نے شرکت کی -وزیراعلی نے ختم نبوتؐ کے مسئلے اور امریکی صدر کے ٹویٹ پر پرجوش اور مدلل تقریر کی -صوبائی وزیر قانون رانا ثناء ا للہ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوتؐ میرے ایمان کا بنیادی جزو ہی- ختم نبوت ؐ پر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہی- انہوں نے کہاکہ قادیانی کافر اور غیر مسلم ہیں اور دین کے اندر فتنے کا سبب ہیں-علماء کرا م نے پنجاب کی ترقی کے حوالے سے وزیراعلی شہبازشریف کے اقدامات کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ علماء کے کنونشن کا انعقاد خوش آئند امر ہے -حکومت نے عقیدہ ختم نبوتؐ کے پیدا ہونے والے مسئلے کو بروقت حل کیا ہے جو قابل تحسین ہی-علامہ سید ریاض حسین نجفی نے کہاکہ سی پیک ہمارے لئے بہت بڑی نعمت ہے -پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کے لئے ا نقلابی نوعیت کے اقدامات کر رہے ہیں-ان اقدامات کے ثمرات اسی وقت با ر آور ثابت ہوں گے جب ملک میں امن اور قومی یکجہتی ہوگی-مولانا الیاس چنیوٹی نے کہاکہ حکومت کے بروقت فیصلوں اور اقدامات سے ختم نبوتؐ کا مسئلہ حل ہوگیاہے -پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے اس مسئلے کے بارے میں اسی وقت آواز ا ٹھائی تھی جب یہ مسئلہ کھڑا ہو ا تھا -انہوںنے کہا کہ ملک اور بیرون ملک پنجاب کی بے مثال ترقی کو سراہا جا رہا ہی-علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہاکہ ختم نبوتؐ کے معاملے پر کچھ لوگوں نے اپنے مفادات کی خاطرغلط روش اپنائی جس سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہی- علامہ سید چراغدین نے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف ایسی شخصیت کے مالک ہیں جو غیر متنازعہ ہے اور ان کی کارکردگی کا دشمن بھی اعتراف کرتے ہیں-دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں پورے ملک کی خدمت کا موقع عطا فرمائی- اللہ تعالی نے شہبازشریف کو بے مثال صلاحیتوں سے نوازا ہے اور انہوںنے پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے مثالی صوبہ بنا دیا ہی- میٹروبس جیسے فلاحی منصوبو ں سے روزانہ لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں-مولانا محمد خان لغاری نے کہاکہ آج کی مجلس وزیراعلی شہبازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے اور علماء کرام آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں -انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اور ان کا خاندان دین اسلام کی سپاہی کی حیثیت سے خدمت کر رہا ہی-مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ ختم نبوتؐ کے معاملے پر سیاسی کھیل کھیلا جا رہاہے اور ہم اس مسئلے پر سب سے پہلے آوازاٹھانے پر شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں -انہوںنے کہاکہ پی کے ایل آئی ، میٹروبس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین جیسے منصوبے پنجاب حکومت کے عوام کے لئے تحفے ہیں-مولانا محمد ا مجد نے کہاکہ پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے ختم نبوتؐ کے مسئلے پر سب سے پہلے آواز اٹھا کر عقیدہ ختم نبوتؐ کا محافظ ہونے کاحق ادا کیاہی-

متعلقہ عنوان :