Live Updates

عمران خان نے شادی کی غلط خبر چلانے پر قانونی کاروائی کے لیے سوچ بچار شروع کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 6 جنوری 2018 21:04

عمران خان نے شادی کی غلط خبر چلانے پر قانونی کاروائی کے لیے سوچ بچار ..
چکوال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 06جنوری 2018ء ) :سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے شادی کی غلط خبر چلانے پر قانونی کاروائی کے لیے سوچ بچار شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی اس وقت خبروں کی شہہ سرخی میں ہے ۔

(جاری ہے)

انکی شادی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد مختلف سیاسی رہنماوں نے مختلف اور دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا ہے۔آج چکوال جلسے کے بعد صحافیوں نے عمران خان سے انکی تیسری شادی کے حوالے سے سوال کیا تو عمران خان کوئی جواب دئیے بغیر ہی گاڑی میں بیٹھ گئے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء عون چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبر جھوٹی ہے اور ہم جھوٹی خبر چلانے پر قانونی کاروائی کرنے کے حوالے سے سوچ بچار کر رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :