وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات

ہفتہ 6 جنوری 2018 21:42

وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر )عبدالقادر بلوچ ہفتہ کو اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گئے۔وفاقی وزیر مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سرداریعقوب خان ناصر کے گھر گئے جہاں انہوں نے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے بھی ملاقات کی۔ بلوچستان میں مسلم لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر سیفران نے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر سے بھی وزیراعلیٰ کے خلاف لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے صلاح ومشورہ کیا۔