ملکی مفاد میں خارجہ پالیسی ازسرنو تشکیل دی جائے،شاہی سید

ہفتہ 6 جنوری 2018 21:37

ملکی مفاد میں خارجہ پالیسی ازسرنو تشکیل دی جائے،شاہی سید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری و آزادی کی قیمت پر تعلقات قومی تذلیل کے مترادف ہوتے ہیں لہٰذا ملک کی موجودہ پیچیدہ صورت اس امر کی متقاضی ہے کہ ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر خارجہ پالیسی ازسرنوتشکیل دی جائے،امریکی ورلڈ آرڈر کا حصہ بننے کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم اقتصادی و معاشرتی طور پر انتہائی کمزور ہوچکے ہیں اب بھی وقت ہے ایک آزاد ، خود مختار،خود دار اور باوقار قوم کے طرح قومی قیادت کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے اور ماضی کی غلطیوں کا ادراک کیا جائے،بند کمروں میں فیصلوں کی بجائے پارلیمنٹ آکر قوم کو آگاہ کیا جائے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات میں سرد مہری ختم کرنے کے لیے خاموشی کی بجائے قوم کو اعتماد میں لیکر فیصلے کیے جائیں دوسروں پر انحصار کی بجاے قوم پر اعتماد کیا جائے۔