آئین پاکستان تمام شہریوں کو مذہبی آزادی دیتا ہے، پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں،

مذہبی آذادیوں کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکی الزام پر حیرانگی ہوئی،آمریت میں مسائل دبا دیئے جاتے ہیں ،جمہوریت چلتی رہے گی تو تمام مسائل حل ہونگے،ہم نے نواز شریف کے وژن کے تحت ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، ہم نے ہمیشہ سیاست میں خدمت اور شائستگی کی بات کی ہے،مسلم لیگ (ن )کے پلیٹ فارم سے کسی سے غیر شائستہ رویہ ممکن ہی نہیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا گھوٹکی میں ہندو برادری کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 6 جنوری 2018 21:36

آئین پاکستان تمام شہریوں کو مذہبی آزادی دیتا ہے، پاکستان میں تمام ..
گھوٹکی/اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو مذہبی آزادی دیتا ہے۔پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔مذہبی آذادیوں کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکی الزام پر حیرانگی ہوئی۔آمریت میں مسائل دبا دیئے جاتے ہیں ،جمہوریت چلتی رہے گی تو تمام مسائل حل ہونگے۔

مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کسی سے غیر شائستہ رویہ ممکن ہی نہیں۔ہفتہ کو گھوٹکی میں ہندو برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے،آج کی دنیا ایک پیچیدہ دنیا ہے لیکن دین کا سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔ قائد اعظم نے کہا تھا کہ آپ آذاد ہیں ،آپ آزادی سے مسجدوں،مندورں اور اپنی عبادت گاہوں میں جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سب کا ہے چاہے اسکا تعلق ملک کے کسی بھی صوبے یا مذہب سے ہو۔ ملکی آئین تمام شہریوں کو برابری کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے جبکہ اقلیتوں کے نمائندے پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد بھی یہی تھا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزیوںکے حوالے سے امریکی الزام پر حیرانگی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں بھائی چارے کیساتھ رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کی جو ضروریات اور مسائل ہیں انہیں پورا کرینگے۔آمریت میں مسائل دبا دیئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت چلتی رہے گی تو تمام مسائل بھی حل ہونگے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کے وژن کے تحت ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔آج آپ کو مسلم لیگ (ن ) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے ہر جگہ نظر آئیں گے۔

ہم نے ہمیشہ سیات میں خدمت اور شائستگی کی بات کی ہے۔مسلم لیگ (ن)کسی کی عزت اچھالنے کا پلیٹ فارم نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں بجلی اور گیس کا بحرانوں پر قابو پایا ہے۔ نواز شریف نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا ہے جبکہ سکھر،حیدر آباد اور کراچی موٹر وے بھی مسلم لیگ (ن )کی حکومت بنا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندو برادری اور علاقے کی ضروریات کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرینگے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مٹھی میں دو ہندو نوجوانون کے قتل پر تشویش ہے،اس سلسلے میں آئی جی سندھ کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ پاکستان ایک آذاد مملکت ہے۔