اینٹی نارکوٹکس فورس اسپورٹس گالا میں سائیکلنگ چیمپئن شپ کرینک ایڈکس ٹیم نے جیت لی

ہفتہ 6 جنوری 2018 21:20

اینٹی نارکوٹکس فورس اسپورٹس گالا میں سائیکلنگ چیمپئن شپ کرینک ایڈکس ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس اسپورٹس گالا میں سائیکلنگ چیمپئن شپ کرینک ایڈکس ٹیم نے جیت لی۔ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان کے مطابق کرینک ایڈکس اے ٹیم نی24کلیو میٹر ٹیم ٹائم ٹرائل ریس 28منٹ 30 سیکنڈ اور12کلومیٹر ٹیم ریس 15منٹ 57 سیکنڈ 28 مائیکرو سیکنڈ میں طے کرکے چیمپئن شپ جیت لی۔

(جاری ہے)

24 کلومیٹر ٹیم ریس میں ملیر پلس منگھوپیر ٹیم کی تیسری اور ٹیم کرینک ایڈکس کی ٹیم بی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 12کلومیٹر ٹیم ٹائم ٹرائل میں منگھوپیر پلس ملیر ٹائیگرز کی ٹیم نے دوسری اور ٹیم کرینک ایڈکس بی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس کے چیف جج محمد اکرم بلوچ تھے جبکہ دیگر ججز میں احمر علی ، نبی بخش اور عبدالوہاب شامل تھے۔ (آج) اتوار کو 25 کلومیٹر اوپن ریس ، 15کلومیٹر اسپرنٹ ریس اور 15کلومیٹر انفرادی ٹائم ٹرائل کے مقابلے ہونگے۔ قبل ازیں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر چیف انجینئر سید محفوظ الحق اور پاکستان ایڈوینچر سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر عرفان حنیف نے ریس کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :