مریم نواز اور نواز شریف کا سعودی عرب اور ترکی کے دباو پر آئندہ فوج اور اسٹیبلیشمنٹ کو تنقید کا نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 جنوری 2018 20:23

مریم نواز اور نواز شریف کا سعودی عرب اور ترکی کے دباو پر آئندہ فوج اور ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری 2018ء) مریم نواز اور نواز شریف نے سعودی عرب اور ترکی کے دباو پر آئندہ فوج اور اسٹیبلیشمنٹ کو تنقید کا نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر کی جانب سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ صابر شاکر نے بتایا کہ سرگودھا جلسے میں حیران کن طور پر مریم نواز اور نواز شریف نے فوج اور اسٹیبلیشمنٹ پر تنقید نہیں کی۔

(جاری ہے)

صابر شاکر کا دعوی ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف نے سعودی عرب اور ترکی کے دباو پر آئندہ فوج اور اسٹیبلیشمنٹ کو تنقید کا نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی اور ترک قیادت کی جانب سے نواز شریف کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاک فوج پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ سعودی اور ترک قیادت کے دباو کے باعث ہی مریم نواز اور نواز شریف نے فی  الحال فوج اور اسٹیبلیشمنٹ کو تنقید کا نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم تنقیدی توپوں کا رخ مکمل طور پر عدلیہ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔