وفاقی وزیرداخلہ ومنصوبہ بندی کی کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

نو منتخب عہدیداران صحافی برادری اور پریس کلب کی بہتری کے ساتھ ساتھ پاکستان کا دنیا بھر میں بہترین تاثر قائم کریںگے، احسن اقبال

ہفتہ 6 جنوری 2018 20:46

وفاقی وزیرداخلہ ومنصوبہ بندی کی کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) وفاقی وزیرداخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک بادی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صدراحمد خان ملک، سیکرٹری مقصود یوسفی و دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافی برادری اور پریس کلب کی بہتری کے ساتھ ساتھ پاکستان کا دنیا بھر میں بہترین تاثر قائم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریںگے۔