Live Updates

عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ثابت ہو گی‘

عمران خان کی تیسری اہلیہ بھی روحانیت سے تعلق رکھتی ہیں ،انہوں نے بھی ستاروں کو دیکھ کر ہی شادی کا فیصلہ کیا ،ماہر علم نجوم سامعہ خان

ہفتہ 6 جنوری 2018 20:45

عمران خان کی تیسری شادی کامیاب ثابت ہو گی‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دوسری شادی اور طلاق کی خبر دینے والی ماہر علم نجوم سامعہ خان نے عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی یہ شادی کامیاب ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نامور آسٹرو لوجسٹ سامعہ خان نے کہا کہ میں گزشتہ دو سالوں سے کہہ رہی ہوں کہ عمران خان کی تیسری شادی پتھر پر لکیر ہے، میں نے 2018ء کی پیشگوئیوں کے حوالے سے کہا تھا کہ وزارت تو بعد کی بات ہے لیکن اس سے پہلے عمران خان کو شیروانی کی خوشخبری ملے گی۔

سامعہ خان نے کہا کہ میں نے پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان کی خوشخبری کا وقت اکتوبر 2017ء سے شروع ہو چکا ہے اور ستاروں سے بھی عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ماہر علم نجوم نے کہا کہ عمران خان کی تیسری اہلیہ بھی روحانیت سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے بھی ستاروں کو دیکھ کر ہی اس شادی کا فیصلہ کیا ہے۔سامعہ خان نے کہا کہ عمران خان کی یہ شادی کامیاب بھی رہے گی اور انہیں اپنے ہمسفر کی گڈ لگ بھی ملے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :