پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے میںطلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،

پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ شجرکاری کو لازمی قرار دیا ہے، صوبائی وزیر خوارک بلال یاسین کا گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول کا دورہ ،پودا لگانے کے میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 6 جنوری 2018 20:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء) صوبائی وزیر خوارک بلال یاسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے میں نوجوان نسل بالخصوص طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے دیگر مسائل کا واحد حل نئی شجرکاری ہی ہے۔گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ کے دورے میں پودا لگانے کے بعد بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلی بار تمام ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ نئے پودے لگانے کو لازمی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

طالبعلم ملک کی بہتری کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور پہلے سے لگے پودوں کی دیکھ بھال بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں کو حصہ ڈالنا ہوگا۔صوبائی وزیر نے سکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پرپرنسپل سید عبدالواحد، مبین یاور مان، حاجی طارق جاوید، محمود احمد، عاصم باجوہ، نثارالرحمان بھٹہ، ذوالفقار احمد، عبدالمالک، اللہ وسایا انجم، افتخار شاہین اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :