Live Updates

غلام سرورخان عمران خان کوچھوڑجائیںگے،چوہدری نثارکی پیشگوئی

پارٹی میں گونگا بہرا بن کرنہیں رہ سکتا،ہرفورم پرسچی بات کرنے کاعادی ہوں،جیتوں یا ہاروں حلقے کی عوام کاساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ ٹیکسلا میں عوامی جلسے سے خطاب

ہفتہ 6 جنوری 2018 20:18

غلام سرورخان عمران خان کوچھوڑجائیںگے،چوہدری نثارکی پیشگوئی
ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائ اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پیشگوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائ غلام سرورخان عمران خان کوچھوڑجائیں گے،پارٹی میں گونگا بہرا بن کرنہیں رہ سکتا، ہرفورم پرسچی بات کرنے کا عادی ہوں، جیتوں یا ہاروں حلقے کی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیکسلا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیراور مشرف کے نعرے لگانے والے آج عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

غلام سرورخان عمران خان کوچھوڑجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہرفورم پرسچی بات کرنے کاعادی ہوں۔ گونگا بہرا بن کرنہیں رہ سکتا۔ڈرتا صرف اللہ سے ہوں۔نوازشریف کے منہ پربات کرتاہوں۔چوہدری نثار نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جیتوں یا ہاروں حلقے کی عوام کے ساتھ کھڑارہوں گا اپنے حلقے کی عوام کونہیں چھوڑوں گا۔مخالفین عوامی خدمت کے کام نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے حلقے میں عوامی منصوبے مکمل کروائے ہیں۔ہسپتال اور سڑکیں بنوائی ہیں۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات