کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج

ہفتہ 6 جنوری 2018 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہونیوالے تحریک طالبان کے 16دہشت گردوں کے خلاف کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے مقدمہ درج کرلیا۔دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کا تعلق طالبان کے استاد اسلم گروپ سے ہے ،دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور بلاک بم برآمد کیے گئے ہیں،جبکہ دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔