سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا اردو کے ممتاز شاعر رسا چغتائی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

ہفتہ 6 جنوری 2018 18:59

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا اردو کے ممتاز شاعر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے اردو کے ممتاز شاعر رسا چغتائی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے رسا چغتائی کی اردو ادب کیلئے ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رسا چغتائی جیسے ممتاز اردو شاعر کے انتقال سے ادب کی دنیا میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ پر ہونا مشکل ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت و بلندئ درجات کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی۔