جمشید دستی نے ملتان تا جلال پور پیروالا مفت بس سروس کا آغاز کردیا

ہفتہ 6 جنوری 2018 18:37

جمشید دستی نے ملتان تا جلال پور پیروالا مفت بس سروس کا آغاز کردیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2018ء) جمشید دستی نے ملتان تا جلال پور پیروالا مفت بس سروس کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بس سروس کے آغاز کے موقع پر جمشید دستی کا کہنا تھا کہ میں مزدور کا بیٹا ہوں، میں نے کچے گھر سے سیاست کا آغازکیا ۔

(جاری ہے)

یہ بس سروس میٹرو یا اسپیڈو بس سروس نہیں ہے۔ اس سروس کو عوام کے پیسے سے بھی نہیں بنایا گیا۔ اس پر شہری مفت سفر کر سکیں گے۔ ہفتہ ، اتوار اور چھٹی والے دن میں خود بس چلایا کروں گا۔ خیال رہے کہ جمشید دستی کو عوام میں گھلنے ملنے کی وجہ سے عوامی لیڈر کا خطاب بھی دیا جا چکا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :