Live Updates

پی ٹی آئی کا کون سا رہنما عمران خان کوچھوڑ کر چلا جائے گا،چوہدری نثارکی پیشگوئی

گونگا بہرا بن کرنہیں رہ سکتا،ہرفورم پرسچی بات کرنے کاعادی ہوں،جیتوں یا ہاروں حلقے کی عوام کاساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ ٹیکسلا میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 جنوری 2018 17:47

پی ٹی آئی کا کون سا رہنما عمران خان کوچھوڑ کر چلا جائے گا،چوہدری نثارکی ..
ٹیکسلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پیشگوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء غلام سرورخان عمران خان کوچھوڑجائیں گے، گونگا بہرا بن کرنہیں رہ سکتا، ہرفورم پرسچی بات کرنے کا عادی ہوں، جیتوں یا ہاروں حلقے کی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے آج ٹیکسلا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیراور مشرف کے نعرے لگانے والے آج عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

غلام سرورخان عمران خان کوچھوڑجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہرفورم پرسچی بات کرنے کاعادی ہوں۔ گونگا بہرا بن کرنہیں رہ سکتا۔ڈرتا صرف اللہ سے ہوں۔نوازشریف کے منہ پربات کرتاہوں۔چوہدری نثار نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جیتوں یا ہاروں حلقے کی عوام کے ساتھ کھڑارہوں گا اپنے حلقے کی عوام کونہیں چھوڑوں گا۔مخالفین عوامی خدمت کے کام نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے حلقے میں عوامی منصوبے مکمل کروائے ہیں۔ہسپتال اور سڑکیں بنوائی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات