سگریٹ پیکٹ پرتصویری وارننگ کے حجم میں اضافے پر وزارت قومی صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، حجم میں اضافہ یکم جون 2018 سے ہو گا

ہفتہ 6 جنوری 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء) سگریٹ پیکٹ پرتصویری وارننگ کے حجم میں اضافے کے معاملہ پر وزارت قومی صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حجم میں اضافہ یکم جون 2018 سے ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے ملک سے سگریٹ نوشی کے خاتمے اور حوصلہ شکنی کے لئے سگریٹ پیکٹ پر تصویری وارننگ کے حجم میں اضافے کے بارے میں نوٹیفیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تصویری وارننگ کے حجم میں اضافہ یکم جون 2018 سے ہو گا۔ سگریٹ پیکٹ پر تصویری وارننگ کے حجم میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔سگریٹ پیکٹ پر موجودہ تصویری وارننگ کا حجم ڈبیہ کا چالیس فیصد ہے۔ وفاقی کابینہ نے رواں ماہ تصویری وارننگ کے حجم میں اضافہ کی منظوری دی تھی۔