آٹھ مقام ،ْ ٹائو ن کمیٹی کیل ختم، گرلز ٖڈگری کالج کیل بحال نہ ہو سکا، عوام کا شدید احتجاج

حکومت اداروں کو فوری بحال کرے، سپیکر اسمبلی فوری طور ہر عوام سے معافی مانگ کر استعفیٰ دے عدم بحالی پر مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کی دھمکی

ہفتہ 6 جنوری 2018 16:13

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2018ء) ٹائو ن کمیٹی کیل ختم، گرلز ٖڈگری کالج کیل بحال نہ ہو سکا ،ْعوام کا شدید احتجاج حکومت اداروں کو فوری بحال کرے، سپیکر اسمبلی فوری طور ہر عوام سے معافی مانگ کر استعفیٰ دے عدم بحالی پر مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کی دھمکی۔ تفصیلاے کے مطابق بالائی نیلم کیل میں ٹائون کمیٹی کا درجہ ختم کرنے اور گرلز ڈگری کالج کیل بحال نہ ہونے پر عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماہ چوہدری محمد شفیع و دیگر نے کہا کہ حکومت نیلم کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے کیل بالائی نیلم کا ہیڈکواٹر ہونے کے ساتھ پاک فوج کی وجہ سے اہم حثیت کا حامل ہے ۔ لیکن مسلم لیگ کی حکومت نے آتے ہی سب سے پہلے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے کیل کو ٹائون کمیٹی کے درجے سے محروم کیا ہے۔

(جاری ہے)

غلام حسین ڈار نامی پرنسپل نے کشمیری پالیسی کے تحت سپیکر اسمبلی کی ایماء پر گرلز ڈگری کالج کیل میں طالبات کے داخلہ جات نہ کر کے بدترین مجرمانہ حرکت کا مرتکب ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود گرلز ڈگری کالج کو تعلیمی پیکیج کی بحالی میں لیت لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔ شاہ غلام قادر نیلم کی عوام کا دشمن بن چکا ہے ۔ عوام کے مفادات کو ذبح کیا جا رہا ہے۔ نئے ادارے بنانے کے بجائے پرا نے اداروں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ نیلم کی تعمیر ترقی میں سپیکر اسمبلی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم پوچھتے ہیں وزیر اعظم صاحب نیلم کے ادارے ختم کرکے کتنی بچت کی عوام حساب مانگتے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن ہوئے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ لیکن حکومت نے اپنی گردن پر چھری دیکھ کر بلدیاتی الیکشن سے فرار کی راہ اختیار کی ہے ۔ اداروں کو ختم کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے حق پر شب خون مارا ہے ۔ ٹائون کمیٹی کیل اورگرلزڈگری کالج کیل بحال نہ ہوئے تو عوام مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے مسلم لیگ ن کی بد کردار حکومت کو دریا برد کریں گے۔