کلبھوشن بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کا ایجنٹ ہے‘پاکستانی جاسوسی کے مشن پر تھا-بھارتی اخبار کا اعتراف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 جنوری 2018 13:02

کلبھوشن بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کا ایجنٹ ہے‘پاکستانی جاسوسی کے مشن ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 جنوری۔2018ء) ایک بھارتی اخبارنے اعتراف کیا ہے کہ کلبھوشن بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کا ایجنٹ تھا اورپاکستان میں جاسوس کے طور پرکام کرتا تھا۔اخبار نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں کلبھوشن کوبطورجاسوس تعینات کرنے پر ”را“ کے 2 اعلیٰ افسران کو تخفظات تھے اور وہ کلبھوشن کے پاکستان میں کام کرنے کے مخالف تھے۔

اخبار کے مطابق ”را“ کے سابق سربراہان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیوپاکستان میں جاسوسی کی اہلیت نہیں رکھتا وہ اپنی اناڑی حرکتوں کی وجہ سے پکڑا گیا۔ایران، پاکستان ڈیسک پر کام کرنے والے بھارتی افسران کلبھوشن کی تعیناتی میں معاون ثابت ہوئے۔دوسری جانب پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کیا یہی آزادی رائے ہے کہ بھارتی صحافی چندن نندے نے کلبھوشن کے جاسوس ہونے کی خبر دی جس کے بعد سے وہ غائب ہو گیا اور اس کا اپنے دوست و احباب سے بھی کوئی رابطہ نہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سچ افسانے سے کہیں زیادہ عجیب نکلا ، بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے جاسوس ہونے کا اعتراف کیا۔ بھارت میں آزادی رائے کی قیمت ئی ہے کہ سچ بولنے والے کو غائب کر دو اور سارے ثبوت مٹا دو، بھارتی صحافی کو سچ بولنا مہنگا پڑگیا۔

متعلقہ عنوان :