مقبوضہ کشمیر میں دھماکے سے4بھارتی پولیس اہلکار ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 جنوری 2018 12:53

مقبوضہ کشمیر میں دھماکے سے4بھارتی پولیس اہلکار ہلاک
 سری نگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 جنوری۔2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبارہ مولہ کے قریب دھماکے میں 4 بھارتی پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولہ کے شہر سوپور کے علاقے گول مارکیٹ میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب شہر میں حریت راہنماﺅں کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف ہڑتال کی جارہی تھی‘ دھماکے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع سوپور کی گول مارکیٹ میں ہونے والا دھماکا نصب شدہ تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔ حکام کے مطابق حریت راہنماﺅں کی کال پر گول مارکیٹ آج مکمل طور پر بند تھی اور وہاں مظاہرہ کیا جانا تھا، احتجاجی ریلیوں اور مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات تھی۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :