چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چینی سفیر کا بدلتی جیو سٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال

یائوجینگ کا مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف

ہفتہ 6 جنوری 2018 12:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2018ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر یائوجینگ نے ملاقات کی اور ان سے جیو سٹریٹیجک کے بدلتے ماحول سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا،چینی سفیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں متعین چین کے سفیر یائوجینگ نے یہاں جوائنٹ ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی اور ان سے جغرافیائی تزویراتی بدلتی صورتحال سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران چینی سفیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا۔