وزارت داخلہ نے کالعدم قراردی جانے والی تنظیموں کی فہرست جاری کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 جنوری 2018 12:20

وزارت داخلہ نے کالعدم قراردی جانے والی تنظیموں کی فہرست جاری کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 جنوری۔2018ء) وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم قراردی گئی تنظیموں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں جماعت الدعوة اورفلاح انسانیت فاﺅنڈیشن بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے کالعدم قراردی گئی تنظیموں کے بارے میں اشتہارجاری کیا ہے-کالعدم قراردی جانے والی تنظیموں میں جماعت الدعوة اورفلاح انسانیت فاو¿نڈیشن‘لشکرجھنگوی‘تحریک طالبان پاکستان‘شیعہ ایکشن کمیٹی‘تحریک جعفریہ‘لشکرطیبہ‘سپاہ محمد‘خدام السلام‘بلوچستان لبریشن آرمی‘تحریک آزادی جموں وکشمیر‘جیش اسلام‘حزب التحریر‘لشکراسلام‘بلوچستان لبریشن فرنٹ‘پیپلزامن کمیٹی لیاری گروپ‘اہل سنت والجماعت‘الرشیدٹرسٹ‘غلامان صحابہ‘جیش محمد‘اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ‘جئے سندھ محاذاور داعش سمیت 72تنظیمیں شامل ہیں۔

اشتہارمیں کہا گیا ہے کہ انسداددہشت گردی ایکٹ1997اور اقوام متحدہ سیکورٹی ایکٹ1938کے تحت کالعدم قراردی گئی تنظیموں کی مالی مدد ‘معاونت اور سہولیات فراہم کرنا قابل سزاجرم ہے۔ اس لئے عوام انہیں صدقات اورعطیات نہ دیں، شہری کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی اطلاع 1717 پر دیں۔

متعلقہ عنوان :