ڈاکٹرعشرت العباد کے انٹرویو سے نواز شریف کی چوری پکڑی گئی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 جنوری 2018 11:10

ڈاکٹرعشرت العباد کے انٹرویو سے نواز شریف کی چوری پکڑی گئی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف کمال کے لیڈر ہیں، میں بہت عرصے سے ایک کنفیوژن میں تھا ، لیکن جب میں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا انٹرویو پڑھا تو ساری بات میری سمجھ میں آگئی اور اس انٹرویو میں نواز شریف کی ایک بہت بڑی چوری بھی پکڑی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے پاس ایک انٹیلی جنس ایجنسی کا افسر آیا اور آ کر کہا کہ جنرل مشرف کو باہر بھیجنے کا معاملہ طے کرنا ہے۔ جس پر انہوں نے پوچھا کہ کہ کیا نواز شریف کو اعتماد میں لے لیا ہے ۔ انٹیلی جنس افسر نے جواب دیا کہ جی ان کی مرضی سے ہی آئے ہیں۔ پھر ڈاکٹر عشرت العباد کو پیغام آیا کہ مشرف کیس میں ججوں سے فیصلہ اس طرح لکھوائیں کہ مشرف کو باہر بھیجا جا سکے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ایک طرف پبلک میں کہا جار ہا ہے کہ مشرف ڈکٹیٹر ہے اور دوسری طرف پرائیویٹ میٹنگز میں مشرف کو باہر بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: