ایئرمارشل اصغرخان کی نمازجنازہ‘وزیراعظم‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی‘مسلح افواج کے سربراہان سمیت اعلی عسکری وسیاسی شخصیات کی شرکت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 6 جنوری 2018 10:24

ایئرمارشل اصغرخان کی نمازجنازہ‘وزیراعظم‘چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 جنوری۔2018ء)پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ائیر مارشل (ر) اصغر خان کی نماز جنازہ راولپنڈی کے نورخان ایئر بیس پر ادا کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، وفاقی کابینہ کے اراکین، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام نے شرکت کی۔

اصغرخان مرحوم کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔نمازجنازہ کے بعد ان کی میت کوایبٹ آباد روانہ کردیا گیا ہے جہاں اڑھائی بجے ایبٹ آباد کے فرنٹئیر فورس رجمنٹل سینٹرگراﺅنڈ میں ان کی نمازجنازہ دوبارہ ادا کی جائے گی انہیں نواں شہر میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔