بنوں ،تاجی کلہ آڈہ میں تکرار پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

جمعہ 5 جنوری 2018 23:51

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) تاجی کلہ آڈہ میں تو تکرار پر فائرنگ ارمان علی شاہ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار پولیس نے مقتول کے بھتیجے کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقع تاجی کلہ میں چنگ چی رکشہ میں تو تکرار مبینہ ملزم صاحب نور ولد فلک ناز نے فائرنگ کر کے آرمان علی شاہ ولد میر خوبان شاہ سکنہ لنگر سادات شیخانی کو موت کے گھاٹ اُتاردیا پولیس نے مقتول کے بھتیجے جمان علی شاہ ولد خور شید علی شاہ کی مدعیت میں مبینہ ملزم جمان علی شاہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا وجہ عداوت تو تکرار بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :