بنوں،تعویز سے انکار، امام مسجد کو فائرنگ قتل کیا گیا

جمعہ 5 جنوری 2018 23:51

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) تعویز سے انکار امام مسجد مولوی شیر والی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا گیامبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں واقع مضافاتی علاقہ فیض طلب عباس منڈان میں مبینہ ملزم فرمان ولد نظر علی سکنہ ترنگ قبرستان نے امام مسجد مولوی شیر والی ولد نور علی جان کو تعویز کرنے کو کہا جس پر مولوی صاحب نے ناجائز تعویز کرنے سے انکار کیا جس پر مبینہ ملزم فرمان نے فائرنگ کر کے امام مسجد کو زخمی کردیا جنہیں فوری علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا منڈان پولیس نے مقتول مولوی شیر والی کی مدعیت پر مبینہ ملزم فرمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔

متعلقہ عنوان :