بنوں، پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھ کر تودیکھے ان کی آنکھیں نکال دی جائے گی،رہنما تنظیم الطاہر خیل

جمعہ 5 جنوری 2018 23:51

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھ کر تودیکھے ان کی آنکھیں نکال دی جائے گی۔ پاکستا ن کی معاشی بدخالی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے امریکہ اپنی اجارہ داری اور ہماری عزت نفس پر حملہ کر کے اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں ناکام رہینگے،پاکستان ایٹمی طاقت اور مسلمانوں کا ملک ہے اس لئے امریکہ کو پاکستان کیلئے دھمکیوں کے علاوہ بھی سوچنا چاہیے ایسا نہ ہو کہ امریکہ اپنے پائوں پر کلہاڑی خود مار کر ذلت و رسوائی کے دلدل میں پھنس جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تنظیم الطاہر خیل ضلع بنوں کے عمائدین اور کارکنوں نے حجرہ شفقت اللہ میں ایک ہنگامی اجلا س کے دوران کیں ۔انہوں نے کہا کہ تنظیم الطاہر خیل پاکستان کی سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور وقت آنے پر پاکستان کیلئے اپنے آبائو اجداد کیطرح ہر قربانی پیش کرینگے اجلاس کے احتتام پر قوم طاہر خیلی نے ملک کی سالمیت اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :