اداکارہ سونم کپور جلدہی پیا گھر سدھار جائیں گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 5 جنوری 2018 23:50

اداکارہ سونم کپور جلدہی پیا گھر سدھار جائیں گی
ممبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05جنوری 2018ء ):بالی وڈ حسینہ اوراداکارہ سونم کپور اپریل میں پیا گھر سدھار جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سونم کپور رواں برس اپریل میں قریبی دوست اور بزنس مین آنند اہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔اداکارہ طویل عرصے سے آنند اہوجا کے ساتھ دوستی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہیں اور کئی بار انہیں اسی وجہ سے شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب کپور خاندان سے آنی والی خبروں نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق سونم کپور نے رواں سال اپریل میں شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اداکارہ کی شادی ان کے قریبی دوست آنند اہوجا کے ساتھ بھارتی ریاست راجستھان کے تاریخی شہر جودھ پور میں ہو گی جس میں خاندان کے قریبی افراد اور چند دوست شریک ہوں گے۔یاد رہے کہاداکارہ انیل کپور کی صاحبزادی ہیں اور انہوں نے خود کو بھی بالی وڈ کی ایک بہترین اداکارہ ثابت کیا ہے۔