امریکی خاتون کے گھر ایک سال کے فرق سے دو جڑواں بچوں کی پیدائش

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 5 جنوری 2018 23:42

امریکی خاتون کے گھر ایک سال کے فرق سے دو جڑواں بچوں کی پیدائش
واشنگٹن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05جنوری 2018ء ):امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خاتون کے گھر ایک سال کے فرق سے دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔تفصیلات کے مطابق یہ انوکھااور دلچسپ واقعہ امریکا کے شہر کیلی فورنیا میں پیش آیا۔جہاں اریہ فلورز نامی خاتون کو حمل کے باعث طبیعت خراب ہونے کے بعد 31 دسمبر کی رات اسپتال لایا گیا، ہسپتال انتظامیہ نے مریضہ کی حالت دیکھتے ہوئے ہنگامی طور پر آپریشن کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

خاتون کا آپریشن کیا گیا جہاں اُن کے پہلے بچے کی پیدائش 31 دسمبر 2017 کی رات 11 بج کر 58 منٹ پر جبکہ دوسرے کی پیدائش یکم جنوری 2018 کو 12 بج کر 16 منٹ پر ہوئی۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے بھی خوش ہو کربہن بھائیوں کی منفرد پیدائش پر والدین کو 3 ہزار ڈالر کا تحفہ دیا اور اُن کی تصاویر بنا کر یادگار کے طور پر بھی بنائیں۔ جب ڈاکٹرز نے والدین کو یہ حیران کن بات بتائی تو وہ بھی حیران رہ گئے کیونکہ کسی نے اس بات پر غور نہیں کیا تھا، والد کے مطابق 2017 میں بیٹے جبکہ 2018 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔