ٹرمپ 2017میں2300ٹوئیٹس کر کے دنیا کے سب سے زیادہ ٹوئٹس کرنے والے سربراہ مملکت بن گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 5 جنوری 2018 23:20

ٹرمپ 2017میں2300ٹوئیٹس کر کے دنیا کے سب سے زیادہ ٹوئٹس کرنے والے سربراہ ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05جنوری 2018ء ):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2017میں2300ٹوئیٹس کر کے دنیا کے سب سے زیادہ ٹوئٹس کرنے والے سربراہ مملکت بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر اپنے متنازعہ ٹوئیٹس کی وجہ سے خاص پہچان رکھتے ہیں ۔انکے ٹوئیٹس نہ صرف انکے مخالفین کے لیے درد سر بنتے ہیں بلکہ امریکی شہری بھی ٹرمپ کے غیر سنجیدہ ٹوئیٹس سے نالاں نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہانتک کہ گزشتہ روز امریکی شہریوں نے ٹوئٹر کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی جس میں ٹوئیٹر کے سی ای او سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کیا جائے کیونکہ انکے غیر سنجیدہ ٹوئیٹس کی وجہ سے وہ شمالی کوریا سے جنگ چھیڑ چکے ہیں ۔تازہ ترین معلومات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017میں کل 2300ٹوئیٹس کئیے جو ٹوئیٹر کی تاریخ میں کسی بھی سربراہ مملکت کے سب سے زیادہ ٹوئیٹس ہوں گے۔