پشاور میٹرو کرپشن کی کہانی ہے ،بلیک لسٹڈ کمپنی میکسن کو ٹھیکہ دیا گیا ،سلمان شریف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 5 جنوری 2018 22:54

پشاور میٹرو کرپشن کی کہانی ہے ،بلیک لسٹڈ کمپنی میکسن کو ٹھیکہ دیا گیا ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05جنوری 2018ء ) :وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور میٹرو عمران خان کی جانب سے کرپشن کا سونا می ہے ۔تحریک انصاف نے جان بوجھ کر بلیک لسٹڈ کمپنی کو ٹھیکہ دیا۔تفصیلات کے مطابق وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پشاور میٹرو عمران خان کی جانب سے کرپشن کا سونا می ہے۔پشاور میٹرو کا مقصد صرف اور صرف تحریک انصاف کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا ہے۔عمران خان نے جان بوجھ کر میٹرو پشاور کا ٹھیکہ میکسن کمپنی کو دیا ۔میکسن کمپنی پہلے سے ہی بلیک لسٹد ہے۔میکسن کمپنی نے لاہور میر میں بھی ایک ارب روپے کی کرپشن کی جس پر اس سے جان چھڑوا لی۔

متعلقہ عنوان :