نواز شریف نے راحیل شریف کو شریف خاندان کی موجودہ مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 جنوری 2018 22:50

نواز شریف نے راحیل شریف کو شریف خاندان کی موجودہ مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرا ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جنوری 2018ء) نواز شریف نے راحیل شریف کو شریف خاندان کی موجودہ مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رانا عظیم کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے راحیل شریف کو شریف خاندان کی موجودہ مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران بھی نواز شریف نے اس بات کا کھل کر اظہار کیا۔

(جاری ہے)

رانا عظیم کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں نواز شریف نے راحیل شریف کیخلاف اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ان کیخلاف سازش ہو رہی ہے اس لیے وہ اداروں پر دباو ڈالنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی یہ دعوی کر چکے ہیں کہ نواز شریف نے سعودی عرب میں راحیل شریف پر سنگین الزامات عائد کرکے سعودی حکومت کو ان سے بدظن کرنے کی کوشش کی ہے۔