صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ خاں 7 جنوری کو گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے

جمعہ 5 جنوری 2018 23:20

صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ خاں 7 جنوری کو گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ..
فیصل آباد۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں اتوار7 جنوری کو ایک بجے دوپہر سمندری روڑ پر ڈی ٹائپ پل کینال کے قریب گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے جس پر ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز خرچ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔اس موقع پر یونین کونسلز کے چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرز،مسلم لیگی کارکن اور دیگر عمائدین علاقہ بڑی تعداد میں موجود ہونگے۔

متعلقہ عنوان :