پنجاب بھر میں گنے کے کاشتکاروں کی بلاامتیاز خدمت جاری ہے، شوگر ملز کو کسی صورت من مانی نہیں کرنے دیں گے۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین

جمعہ 5 جنوری 2018 23:20

فیصل آباد۔5 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ کسان برادری کا اطمینان ہی ہمارا اثاثہ ہے۔ پنجاب بھر میں بلاامتیاز گنے کی کاشتکاروں کی خدمت جاری ہے۔ شوگر ملز کو کسی صورت میں من مانی نہیں کرنے دیں گے۔ فیصل آباد کے شہر چک جھمرہ کی ہنزہ شوگر ملز کے دورے میں کسانوں کی شکایات سنتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوگر ملیں مقررہ قیمت پر گنا خریدنے اور پکی رسید جاری کرنے کی پابند ہیں۔

غیرقانونی اوزان کنڈوںکا قلع قمع کیا جارہاہے۔ وزیر خوراک نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے ٹرالیوں میں اوورلوڈنگ کی حوصلہ شکنی کریں۔ کسان بھائی بھی رات اور دھند کے موسم میں ٹرالیوں کے پیچھے لائٹ اور ریفلیکٹر کا ضرور انتظام کریں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ غیرقانونی اوزان کنڈوں کے خلاف کریک ڈائون کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزرأ اور افسر اضلاع کے دورے پر ہیں اور کرشنگ سیزن کے اختتام تک کسانوں کے مفادات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے حکومتی پالیسی پر مثبت انداز میں عملدرآمد پر شوگر ملز ایسوسی ایشن کے کردار کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :