نواز شریف ،شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا اعلان کر دیں میں آپکو 50ہزار نقد دوں گا،شیخ رشید کا اینکر کو چیلنج

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 5 جنوری 2018 22:37

نواز شریف ،شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا اعلان کر دیں میں آپکو 50ہزار ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05جنوری 2018ء ) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کی اینکر کو کہا کہ نواز شریف ،شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا اعلان کر دیں میں آپکو 50ہزار نقد دوں گا۔تفصیلات عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان اس وقت الہ کی پکڑ میں آیا ہوا ہے ۔

پارٹی میں بھی ٹوٹ پھوٹ کا آغاز ہو چکا ہے ۔اس دوران شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی بات پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کبھی بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں بنائے گا ۔انہوں نے دلچسپ اانداز میں اینکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف ،شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا اعلان کر دیں میں آپکو 50ہزار نقد دوں گا