گورنر سندھ محمد زبیر کی زبیدہ آپا کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت

جمعہ 5 جنوری 2018 23:20

گورنر سندھ محمد زبیر  کی زبیدہ آپا کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جاکر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپا کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جاکر تعزیت کی۔ اس موقع پر ان کے بھائی انور مقصود، صاحبزادے حسین طارق اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زبیدہ آپا انتہائی منکسر المزاج اور سادہ شخصیت کی مالک تھیں، انہوں نے کہا کہ زبیدہ آپا نے امورخانہ داری میں نئی نسل کی رہنمائی کی۔

(جاری ہے)

ریڈیو کے بعد ٹیلی وژن کے ذریعہ انہوں نے انتہائی سادہ انداز میں گھریلو ٹوٹکوں اور دیسی طریقہ علاج سے عوام کو آگاہ کیا۔ شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود وہ اپنی بہن فاطمہ ثریا بجیا کی طرح ہر کسی کی مدد کے لئے ہمہ وقت حاضر رہتی تھیں، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء بڑی مشکل سے پر سے پر ہوگا۔ گورنر سندھ نے مرحومہ کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔#

متعلقہ عنوان :