وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے استعفیٰ کے متعلق افواہیں بے بنیاد ہے ،جان محمد اچکزئی

جمعہ 5 جنوری 2018 23:18

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے استعفیٰ کے متعلق افواہیں ..
کوئٹہ ۔05جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی جان محمد اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی استعفیٰ کے متعلق افواہیں بے بنیاد ہے ،نواب ثناء اللہ خان زہر ی کو بلوچستان اسمبلی میں اکثریت کی حمایت حاصل ہے اوروہ 9جنوری کو اسے ثابت کرینگے ،جان محمد اچکزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے استعفیٰ سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہے ،مخلوط صوبائی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ساتھ ہیں اور 9جنوری کو عدم اعتماد کی تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :