ہمیں عزت کی قیمت پر سیکورٹی امداد نہیں چاہیے ، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور افواج ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

امداد کی معطلی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم کم نہیں کرسکتی ، پاکستان نے پیسوں کیلئے نہیں امن کیلئے جنگ لڑی پاک کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا امریکی نشریاتی ادار ے کو انٹرویو

جمعہ 5 جنوری 2018 23:17

ہمیں عزت کی قیمت پر سیکورٹی امداد نہیں چاہیے ، امریکی مالی امداد کے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) پاک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکورٹی امداد نہیں چاہیے ، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور افواج ہیں،امداد کی معطلی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم کم نہیں کرسکتی ، پاکستان نے پیسوں کیلئے نہیں امن کیلئے جنگ لڑی ، امریکی امداد روکنے سے باہمی سیکیورٹی تعاون متاثر ہوگا۔

جمعہ کو امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امریکی امداد روکنے سے باہمی سیکیورٹی تعاون متاثر ہوگا تاہم ا مداد کی معطلی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم کم نہیں کرسکتی ، امداد کی معطلی دوطرفہ باہمی سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن کیلئے کاوشوں کو متاثر کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پیسوں کیلئے نہیں امن کیلئے جنگ لڑی ، پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کیں ۔

پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی ہیں ، ہم نے اس جنگ میں بھاری جانی ومالی نقصان اٹھایا ہے ،پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں ہیں ، ہمارے ارادوں پر شکوک وشبہات کا اظہار امن واستحکام اور مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کیلئے اچھا نہیں ہے ۔پاکستان اپنے مفاد اور امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکورٹی امداد نہیں چاہیے ، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور افواج ہیں۔

متعلقہ عنوان :