بھارتی فوج کی ایل او سی پر نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ،2خواتین زخمی ہو گئیں،آئی ایس پی آر

جمعہ 5 جنوری 2018 23:14

بھارتی فوج کی ایل او سی پر نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ،2خواتین ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) بھارتی فوج نے ایل او سی پر نیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2خواتین زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، بھارتی فوج نے ایل او سی پرنیزہ پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ، بھارت نے نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2خواتین زخمی ہوئی ہیں۔