امریکہ افغانستان میں ہونے والی طویل جنگ کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دیں،یہ پاکستان ضرب عضب و ردالفساد کے بعد کا پاکستان ہے

وزیر دفاع خرم دستگیر کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 5 جنوری 2018 23:14

امریکہ افغانستان میں ہونے والی طویل جنگ کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں ہونے والی طویل جنگ کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بیش بہا قربانیاں دیں،یہ پاکستان ضرب عضب و ردالفساد کے بعد کا پاکستان ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ سب سے پہلے ہمیں حقائق سامنے رکھنے چاہئیں، کولیشن سپورٹ فنڈ میں 62فیصد کمی آئی ہے، سب سے اہم مقصد افغانستان میں امن کا قیام ہے، امریکہ افغانستان میں ہونے والی طویل جنگ کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، یہ پاکستان دہشت گردی سے پاک پاکستان ہے، یہ ضرب عض باور آپریشن رد الفساد کے بعد کا پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے قربانیاں دی ہیں، ہماری افواج پوری طرح سے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ جس وادی میں پتہ چلتا ہے کہ لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں ہم کارروائی کرتے ہیں، اگلے ہفتے سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے، ہم ہر طرح سے تیار ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ سفارتی سطح پر حل ہو جائے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا، اوباما دور میں بھی 800ملین روپے روکے گئے تھے، آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گا کہ پاکستان نے امریکہ سے کتنے روپے وصول کئے، تقریباً10ارب ڈالرز امریکہ نے ابھی ہمارے دینے ہیں۔