دہشت گردی کیخلاف متحد رہنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کی امداد روکنا خود امریکا کے مفاد میں نہیں، پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، افغانستان میں پاک امریکا کا ہدف ایک ہی ہے، طالبان اور حقانی گروپ کیلئے پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 5 جنوری 2018 23:14

دہشت گردی کیخلاف متحد رہنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کی امداد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف متحد رہنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کی امداد روکنا خود امریکا کے مفاد میں نہیں، پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، افغانستان میں پاک امریکا کا ہدف ایک ہی ہے، طالبان اور حقانی گروپ کیلئے پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کیا، پاکستان نے دہشت گردی کخلاف جنگ میں پیسہ خرچ کیا، امریکہ نے وہ پیسہ پاکستان کو واپسکرناتھا، امریکا بطور پارٹنر پاکستان کو مالی مدد فراہم کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کخلاف متحد رہنا دونوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کی امداد روکنا خود امریکا کے مفاد میں نہیں ہے، میں ایک پلان لیکر واشنگٹن جارہا ہوں، واشنگٹن پہنچ کر امریکی حکام سے روابط رکھوں گا۔

(جاری ہے)

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، قومی سلامتی کمیٹی اور پارلیمنٹ نے مشترکہ جواب دیا، افغانستان میں پاکستان اور امریکا کا ہدف ایک ہی ہے، طالبان اور حقانی گروپ کیلئے پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر مقصد ایک ہے تو حکمت عملی بھی مشترکہ ہونی چاہیے۔