امریکہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمیں دھوکہ دیا، پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کا مطلب امریکہ ہمارے خلاف تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، امریکہ کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو ہم نے پورا نہیں کیا، بھارت میں اذان کے نام پر لوگوں کو زندہ جلا دیا جاتا ہے لیکن ایسے ممالک کے نام واج لسٹ میں نہیں ڈالے جاتے، افغانستان سے متعلق امریکہ اپنا موقف بدلتا رہا ہے

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 5 جنوری 2018 23:11

امریکہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمیں دھوکہ دیا، پاکستان کا نام واچ لسٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمیں دھوکہ دیا، پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کا مطلب امریکہ ہمارے خلاف تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، امریکہ کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو ہم نے پورا نہیں کیا، بھارت میں اذان کے نام پر لوگوں کو زندہ جلا دیا جاتا ہے لیکن ایسے ممالک کے نام واج لسٹ میں نہیں ڈالے جاتے، افغانستان سے متعلق امریکہ اپنا موقف بدلتا رہا ہے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، افغانستان سے متعلق امریکہ اپنا موقف بدلتا رہا ہے، امریکہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمیں دھوکہ دیا، پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنا امریکہ کی بدنیتی ہے، واچ لسٹ میں ڈالنے کا مطلب امریکہ ہمارے خلاف تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کا کہ افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ ہماری نہیں تھی، یہ ہمارے اوپر مسلط کی گئی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکہ کا کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو ہم نے پورا نہیں کیا، بھارت میں اقلیتوں سے متعلق حالات سب کے سامنے ہیں، بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر نیچی ذات والوں کو قتل کر دیا جاتا ہے، بھارت میں اذان دینے پر لوگوں کو زندہ جلا دیا جاتا ہے لیکن ایسے ممالک کے نام واچ لسٹ میں نہیں ڈالے جاتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جن قوموں کو وکٹمائز کیا وہ آج بھی زندہ ہیں۔