ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ پیسوں کیلئے نہیں امن کیلئے لڑی، میجر جنرل آصف غفور

امریکا کی جانب سے سیکورٹی تعاون معطل کرنا باہمی سیکورٹی عمل کیئے نقصان دہ ہے، حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کا نشانہ بنایا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 جنوری 2018 21:59

ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ پیسوں کیلئے نہیں امن کیلئے لڑی، میجر جنرل ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جنوری 2018ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے سیکورٹی تعاون معطل کرنا باہمی سیکورٹی عمل کیئے نقصان دہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کی سیکورٹی امداد اور تعاون معطل کیے جانے کے فیصلے پر پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ پیسوں کیلئے انہیں امن کیلئے لڑی۔

دہشت گردی کیخلاف جنگ امن قائم کرنے کی خاطر لڑی گئی۔ پاکستان نے اس جنگ میں بے تحاشہ جانی و مالی نقصان برداشت کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے سیکورٹی تعاون معطل کرنا باہمی سیکورٹی عمل کیئے نقصان دہ ہے۔ پاک فوج کے دہشت گردی کیلاف جاری آپریشنز میں حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کا نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردی کیخلاف ہمارا عزم کمزور نہیں ہوگا۔