ہم پارٹی نہیں چھوڑ رہے بلکہ نیا وزیراعلیٰ پارٹی سے ہی لے کر آرہے ہیں،میر سرفراز بگٹی

ہماری پارلیمانی پارٹی کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے پارلیمانی لیڈرز بدلنے جارہے ہیں خالد لانگو کے ساتھ جو ہوا وہ پیسے کسی اور کے تھے ان کے نہیں نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 5 جنوری 2018 23:07

ہم پارٹی نہیں چھوڑ رہے بلکہ نیا وزیراعلیٰ پارٹی سے ہی لے کر آرہے ہیں،میر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) سابق وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم پارٹی نہیں چھوڑ رہے بلکہ نیا وزیراعلیٰ پارٹی سے ہی لے کر آرہے ہیں ہماری پارلیمانی پارٹی کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے پارلیمانی لیڈرز بدلنے جارہے ہیں خالد لانگو کے ساتھ جو ہوا وہ پیسے کسی اور کے تھے ان کے نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری راستے پر چل رہے ہیں کیونکہ جمہوری راستہ ہی تمام مسائل کا حل ہے ہمارے سینیٹرز نے پچھلی بار ووٹ بیچے کیا کسی کو نکالا یہ معاملہ سینٹ کا نہیں ہے بلکہ ہم جمہوری طریقے سے حکومت کیساتھ اختلاف رکھتے ہیں اختلاف رکھنا کوئی غیر جمہوری عمل نہیں ہے ہم نے ہمیشہ حکومت کیساتھ ہرممکن تعاون کیا ہے مگر ہمارے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا گیا مسلم لیگ (ن) نہیں چھوڑ رہے بلکہ نیا وزیراعلیٰ پارٹی سے ہی لے کر آرہے ہیں ہماری پارلیمانی پارٹی کی اکثریت ہماری ساتھ ہے پارلیمانی لیڈرز بدلنے جارہے ہیں خالد لانگو کیساتھ جو رویہ موجودہ حکومت نے رکھا ہے وہ انتہائی غیر جمہوری رویہ تھا وہ پیسے کسی اور تھے ان کے نہیں ۔