میئر کراچی کی زبیدہ آپاکے انتقال پراظہار تعزیت

جمعہ 5 جنوری 2018 23:03

میئر کراچی کی زبیدہ آپاکے انتقال پراظہار تعزیت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے زبیدہ طارق (زبیدہ آپا) کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زبیدہ آپا ایک علمی ‘ ادبی اور مہذب خاندان سے تعلق رکھتی تھیں، زبیدہ آپا نے ایک طویل عرصہ میڈیا کے ذریعے امور خانہ داری میں نئی نسل کی رہنمائی کی‘ زبیدہ آپا کی خدمات کو طویل عرصہ یاد رکھا جائے گا‘اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ عنوان :