نواز شریف سے شہبازشریف اور سینیٹر سعود مجید اور کارکنوں کی ملاقات‘(آج) سرگودھا میں جلسے عام سے خطاب کر یں گے

حق اور سچ کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ‘ہم نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑرہی ہے‘ مسلم لیگ (ن) کے صدر کی نوازشر یف کی گفتگو

جمعہ 5 جنوری 2018 22:52

نواز شریف سے شہبازشریف اور سینیٹر سعود مجید اور کارکنوں کی ملاقات‘(آج) ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور سینیٹر سعود مجید اور کارکنوں کی ملاقات ‘میاں نوازشر یف اور مر یم نوازآج (ہفتہ )سرگودھا میں جلسے عام سے خطاب کر یں گے جبکہ میاں محمد نوازشر یف نے کہا ہے کہ حق اور سچ کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ‘ہم نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز رائے ونڈ میں میاں نوازشر یف اور شہبازشر یف نے نمازجمعہ ادا کی جسکے بعد ودنوں کے در میان ملاقات بھی ہوئی جسکے بعد نوازشر یف وہاں آنیوالے کارکنوں اور سینیٹر سعود مجید سے بھی ملے اور ملک کے موجودہ سیاسی حالات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے عام انتخابات میں قوم سے جو بھی وعدے کیے انکو پورا کیا جارہا ہے اور لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک میں آنیوالی ترقی بھی (ن) لیگی حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے اور قوم کی خدمت ہی ہمیشہ سے ہمارا مشن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ تمام تر حالات کے باوجود حق اورسچ کی بات ہے اور کبھی اصولوں پر سمجھوتہ کیا اور نہ ہی آئندہ کروں گا۔